اتوار‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2024 

تحریک انصاف کی پارلیمنٹ میں آمد آئین کی خلاف ورزی نہیں : سپیکر ا ایاز صادق

datetime 6  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)قومی اسمبلی میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب تحریک انصاف کو حکومتی اراکین اور ایم کیو ایم کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا لیکن اس دوران سپیکر ایاز صادق نے انہیں خفتگی سے بچایا۔

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماءفاروق ستار کی جانب سے تحریک انصاف کے اراکین کی اسمبلی میں واپسی کا معاملہ آئین کی خلاف ورزی قرار دیا گیااور انہوں نے بار بار کہا کہ یہ لوگ مستعفی ہوچکے ہیں۔اسی طرح نواز لیگ کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آسف نے بھی ایسے ہی جذبات کا اظہار کیا۔اس کے جواب میں سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اپنی رولنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئین کی شق 64 کے ساتھ ساتھ سپریم کورٹ کا آرڈر بھی پڑھنا چاہیئے ۔

انہوں نے واضح کیا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد سپیکر کو اپنی تسلی اور ذمہ داری کے ساتھ کام کرنے کا حکم نامہ موصول ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات ہیں کہ سپیکر خود فیصلہ کرنے کے مجاز ہیں کہ کون مستعفی ہو رہا ہے اور کون نہیں۔انہوں نے وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف کے حوالے سے کہا کہ فیصلہ سپیکر نے کرنا ہے خواجہ آصف نے نہیں۔ایاز صادق نے مزید بتایا کہ تحریک انصاف کے اراکین کی جانب سے کوئی بھی اپنے استعفیٰ کی تصدیق کے لیے نہیں آیا لیکن جاوید ہاشمی خود اپنے استعفیٰ کی تصدیق کروا کر گئے ۔انہوں نے اس دوران آرٹیکل 64 اور سپریم کورٹ کے احکامات پڑھ کر سنائے اور شور کرنے والے اراکین کو حکم دیا کہ وہ خاموش ہو جائیں کیونکہ یہ پارلیمنٹ ہے ڈی چوک نہیں جہاں احتجاج کیا جائے۔



کالم



خوشحالی کے چھ اصول


وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…