اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

بھارت نے کلبھوشن مقدمے پرعالمی عدالت میں جواب جمع کرادیا

datetime 14  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارت کی وزارت خارجہ نے عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) میں 2016 میں پاکستان میں گرفتار ہونے جاسوس کلبھوشن یادیو کے مقدمے کے حوالے سے بھارت کی جانب سے تحریری بیان جمع کرانے کی تصدیق کردی ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت نے کلبھوشن یادیو کو پاکستان میں فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے ذریعے سزائے موت سنائے جانے کے بعد معاملے کو پاکستان کے خلاف رواں سال مئی میں

آئی سی جے میں داخل کیا تھا۔آئی سی جے میں دائر درخواست میں بھارت نے موقف اپنایا تھا کہ پاکستان، بھارت کو کلبھوشن یادیو تک سفارتی رسائی دینے سے انکار کرکے ویاناکنونشن کی خلاف ورزی کررہا ہے اس لیے عالمی عدالت کلبھوشن کی سزائے موت کو معطل کرنے کو یقینی بنائے۔درخواست میں کہا گیا تھا کہ ‘کلبھوشن کی گرفتاری کے بعد ایک لمبے عرصے تک معلومات نہیں دی گئیں’ اور میڈیا کے ذریعے ہی ان کی سزائے موت کا علم ہوا۔آئی سی جے نے 15 مئی کو سماعت کے دوران سزا کو روکنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان عدالت کے حتمی فیصلے تک کلبھوشن کو سزائے موت نہ دینے کے لیے اقدامات اٹھانے کو یقینی بنائے۔عالمی عدالت نے بھارت اور پاکستان کو بالترتیب 13 ستمبر اور 13 دسمبر تک اپنے جواب دائر کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد عدالتی سماعت آگے بڑھے گی اور حتمی فیصلے تک پہنچا جائے گا۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے تازہ اقدام کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے کلبھوشن یادیو سے متعلق معاملے میں پاکستان کی جانب سے سفارتی تعلقات 1963 کے ویانا کنونشن کی خلاف ورزی پر اپنا جواب تحریری طور پر جمع کرادیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ 8 مئی 2017 کو عدالت میں دائر کی گئی درخواست کا تسلسل ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…