برسلز(این این آئی)یورپی کمیشن کے سربراہ ڑاں کلودینکر نے کہا ہے کہ ترکی خود کو یورپی یونین سے دور کرتا جا رہا ہے اور وہ کم از کم مستقبل قریب میں ترکی کو اس بلاک کا رکن بنتے ہوئے نہیں دیکھ رہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ینکر نے یہ بیان یورپی پارلیمان سے اپنے اسٹیٹ آف دا یونین خطاب میں دیا ۔ یورپی کمیشن کے سربراہ کے مطابق ترکی نے گزشتہ چند سالوں میں بڑی تیزی کے ساتھ خود کو یورپی یونین سے
دور کیا ہے۔انہوں نے صحافیوں کو گرفتار کرنے اور یورپی رہنماوں کو فاشسٹوں اور نازیوں سے تشبیہ دینے پر ترک صدر رجب طیب اردوان کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔