اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

جاوید ہاشمی نے ایک نیا پنڈوراباکس کھول دیا

datetime 6  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے سابق صدرجاوید ہاشمی نے ایک نیا پنڈوراباکس کھول دیا اور ان کا کہنا ہے کہ دھرنوں کا سارا آئیڈیا آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ شجاع پاشا کا تھا۔نجی ٹی وی سے انٹرویو میں جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ ہم نیتحریک انصاف کے کارکنوں کودھرنے کے دوران وزیراعظم کوگھیسٹ کرباہرنکالنے کی ہدایت کردی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ عوامی تحریک اورپی ٹی آئی نیمل کراسمبلیوں پرقبضے کامنصوبہ بنایا تھا۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ جنرل شجاع پاشا دھرنوں کے دوران رابطہ کاربنے رہے اور جنرل پاشانے کہا کہ نوازشریف، چوہدری نثار اور خواجہ آصف کونہیں چھوڑوں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان جنرل کیانی اورجنرل پاشاسے فون پررابطے کرتے، تحریک انصاف میں شمولیت کے بعداحساس ہواکہ وہ ایک دلدل میں پھنس چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج بھی اشاروں پرکیا۔جاوید ہاشمی نے کراچی کی صورتحال کے حوالے سے کہا کہ بھتہ خوروں اور ٹارگٹ کلرز سے چھٹکارا پائے بغیر متحدہ کا مستقبل تاریک ہے، کراچی رینجرز کے اقدامات کے باعث دوبارہ کھڑا ہوگیاہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…