ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

روس میں بڑے خطرے نے سِر اُٹھالیا،شہروں سے ہزاروں افراد کی نقل مکانی،افراتفری مچ گئی

datetime 13  ستمبر‬‮  2017 |

ماسکو(آئی این پی)روس کے متعدد شہروں میں بم دھماکوں کے مبینہ خطرے کے باعث کئی مقامات کو ہزاروں افراد سے خالی کرالیا گیا۔روسی ٹیلی وژن چینل آر ٹی کی رپورٹ کے مطابق بم دھماکوں کے مبینہ خطرے کے بعد دارالحکومت ماسکو کے شاپنگ سینٹرز، ریلوے اسٹیشنز اور یونیورسٹیوں سے 10 ہزار سے زائد افراد کو نکال لیا گیا۔روس کے ایمرجنسی سروسز کے ذرائع نے سرکاری نیوز ایجنسی طاس کو بتایا کہ اب تک 20 مقامات کو 10 ہزار سے زائد افراد سے خالی کرالیا گیا ہے،

تاہم ان کی حتمی تعداد کی ابھی تصدیق نہیں کی جاسکتی۔ذرائع نے کہا کہ بظاہر یہ ٹیلی فون کے ذریعے دہشت گردی کا واقعہ معلوم ہوتا ہے، تاہم ہمیں ملنے والے پیغامات کی معتبریت کی جانچ کرنی ہوگی۔ایمرجنسی سروسز کا کہنا تھا کہ خصوصی یونٹس اور سراغ رساں کتوں کے ہمراہ افسران خالی کرائی گئے مقامات کی تلاشی لے رہے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ بم دھماکوں کے خطرے کے باعث خالی کرائے گئے مقامات میں شہر کے تین سب سے بڑے ریلوے اسٹیشنز، ایک درجن سے زائد شاپنگ سینٹرز اور کم از کم ایک یونیورسٹی شامل ہے۔تاہم طاس کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پولیس کے آپریشن کے باوجود ریلوے کا شیڈول متاثر نہیں ہوا۔واضح رہے کہ روسی حکام کو گزشتہ ایک ہفتے سے متعدد مقامات پر بم دھماکوں کی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔سیکیورٹی سروسز نے آر آئی اے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ گزشتہ روز روس کے 22 شہروں میں عوامی مقامات کو 45 ہزار سے زائد افراد سے خالی کرایا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ بم دھماکوں کی دھمکیوں کی زیادہ تر کالز یوکرین سے موصول ہوئیں۔واضح رہے کہ روسی قوانین کے مطابق دہشت گردی کی غلط اطلاع دینے والے کو 5 سال تک جیل کی سزا دی جاسکتی ہے۔روسی پولیس نے بم دھماکوں کی حالیہ دھمکیوں کے بعد کئی زاویوں سے اس کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔تاہم امکانات ظاہر کیے جارہے ہیں کہ جھوٹی اطلاع دینے والے پہلے سے ریکارڈ شدہ پیغامات، آٹومیٹک ڈائلنگ سسٹم استعمال کر رہے ہیں اور اصل موجودگی کا مقاما چھپانے سے ملزمان کی شناخت میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…