جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

حالیہ تباہ کن سمندری طوفانوں کا سبب گلوبل ورامنگ یہ بظاہر سمندری بادو باراں کے طوفان تھے لیکن درحقیقت وہ کرہ ارض کے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کا ردعمل تھے،ماہرین

datetime 13  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)آب و ہوا سے متعلق کئی سائنس دانوں کا اس پر اتفاق ہے کہ حالیہ دنوں میں امریکہ کو ہاروی اور ارما نامی جن دو بہت بڑے اور انتہائی شدید طوفانوں کا سامنا کرنا پڑا اور جن کی وجہ سے اربوں ڈالر کے معاشی نقصانات کے ساتھ ساتھ درجنوں قیمتی جانیں بھی ضائع ہوئیں، گوبل ورامنگ کا نتیجہ تھے، تاہم ابھی وہ یہ بات کہنے سے ہچکچا رہے ہیں۔ یہ بظاہر سمندری بادو باراں کے طوفان تھے لیکن درحقیقت وہ کرہ

ارض کے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کا ردعمل تھے۔امریکی ٹی وی کے مطابق چوٹی کے ماہرین نے کہا کہ طبیعات میں درج قوانین، کمپیوٹر کے ماڈل، سمندروں کی سطحوں، اور سمندر کے پانیوں اور ماحول کے درجہ حرارت میں اضافے، اس جانب اشارہ کرتے ہیں کہ یہ تباہ کن مرطوب موسمی طوفان ان تبدیلیوں کا نتیجہ تھے۔دوسری جانب اس کہانی کی کچھ اہم کڑیاں فی الحال اس لیے غائب ہیں کیونکہ آب و ہوا کی سائنس میں اہم نتائج طویل عرصے کے مشاہدے کے بعد ہی حاصل ہوتے ہیں۔سائنس دانوں کی ایک بڑی تعداد کا یہ خیال ہے کہ یہ نتیجہ اخذ کرنے کے لیے پہلے سے ہی بہت سا ٹھوس مواد موجود ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…