راولپنڈی، انسداد ڈینگی پروگرام کے ورکرز چھٹیاں اور الائونسز نہ ملنے پر سراپا احتجاج
راولپنڈی(خصوصی رپورٹ)انسداد ڈینگی پروگرام کے ورکرز عید الاضحیٰ کی چھٹیاں اور لائونسز نہ ملنے پر سراپا احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں انسداد ڈینگی مہم کے ورکرز کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے انہیں عید الاضحیٰ پر بھی چھٹیاں نہیں دی گئیں اور نہ ہی انہیں عید کے دن ڈیوٹی کرنے پر کوئی الائونس وغیرہ دیا گیا۔ ورکرز کے مطابق محرم الحرام کی آمدہ 9اور 10 تاریخ کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں جس کی وجہ سے ملازمین میں شدید بد دلی پائی جا رہی ہے۔
انسداد ڈینگی پروگرام کے ملازمین کا کہنا تھا کہ جب انہی مطالبات کو مد نظر رکھ کر دیگر شہروں کے ورکرز نےاحتجاج کیا تو انہیں چھٹیوں کے ساتھ ساتھ الائونسز بھی دیئے گئے، ان شہروں میں لاہور قابل ذکر ہے اور حیران کن بات یہ ہے کہ لاہور میں ڈینگی کے کیسز راولپنڈی کی نسبت زیادہ سامنے آئے ہیں جبکہ راولپنڈی میں صرف چند کیسز سامنے آئے۔ورکرز کا مزید کہنا تھا کہ اگر لاہور کے ملازمین کو چھٹیاں اور الائونسز دیئے جا سکتے ہیں تو راولپنڈی کے ملازمین کے ساتھ یہ ناروا سلوک کیوں کیا جا رہا ہے؟
انسداد ڈینگی پروگرام کے ورکرز نے پنجاب حکومت سے بھرپور مطالبہ کیا ہے کہ انہیں 9اور 10 محرم کی یا تو چھٹیاں دی جائیں یا پھر الائونسز دیئے جائیں۔واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے لاہور، فیصل آباد، گجراںوالا، شیخوپورہ، ملتان اور راولپنڈی میں 2589 ورکرز کو ڈیویلپمنٹ سکیم کے تحت 2011 ء میں بھرتی کیا گیا جنہیں نہ صرف تاحال ریگولرائز نہیں کیا گیا بلکہ انہیں تنخواہ بھی وقت پر نہیں ملتی۔ جنوری 2014 ء میں پنجاب حکومت نے ڈیولپمنٹ سکیم کے تحت چلنے والے پروگرام کو نان ڈیولپمنٹ موڈ میں تبدیل کر کے صرف 12 لوگوں کو ریگولر کر کے باقی تمام ورکرز کو دُھتکار دیا گیا۔ پاکستان جیسا ملک جو پہلے ہی ماحولیاتی آلودگی اور ڈینگی بخار جیسی وباؤں کی زد میں ہے وہاں ایسی آفتوں سے بچنے کے لیے کام کرنے والے ورکرز کا معاشی وسماجی استحصال حکمرانوں کی مزدوردشمن پالیسی کی غمازی کرتا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں کمی کردی
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)
-
دفاتر میں جمعہ کی چھٹی ! سرکاری ملازمین کے لیے اہم اعلان
-
لارڈز ٹیسٹ میں عبرتناک شکست کے بعد پاکستانی ٹیم میں آپریشن کلین اپ، 6 کھلاڑی انگلینڈ طلب
-
بیرون ملک سے موبائل فون لانے والے پاکستانیوں کےلیے اہم خبر
-
سبھاش گھئی اور سلمان خان کے درمیان ہاتھا پائی؛ فلم ساز نے وجہ بتادی
-
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
مہنگے موبائلز سے تنگ عوام کے لیے اچھی خبر، سینیٹ کمیٹی کا ٹیکس کم کرنے کا فیصلہ
-
بلاول بھٹو کی یورپ میں شادی کی خبریں، ترجمان کا اہم بیان سامنے آگیا
-
پنشنرز کے لیے بڑی خوشخبری، مفت میں سہولت فراہم
-
مغربی ہوائیں پاکستان میں داخل، مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
-
ماہرین نے گنج پن کا آسان اور مؤثر علاج دریافت کرلیا
-
یوٹیوب کے بعد ‘بلی بلی’ کمائی کا نیا ذریعہ، عالمی کانٹینٹ کریئیٹرز کے لیے مواقع
-
پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کی سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق کے شادی اور بے وفائی پر اہم انکشافات سامنے آگئے



















































