پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

آخری صیہونی کے فلسطین سے نکالے جانے تک جہا د جا ری رہے گا ، حماس کا اعلان

datetime 13  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غزہ (آئی این پی )اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے پورے فلسطین کو غاصب صہیونیوں کے پنجہ استبداد سے آزاد کرنے کے لیے مسلح جہاد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہاہے کہ فلسطین پر قابض آخری صہیونی کے نکالے جانے تک مسلح مزاحمت جاری رہے گی۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی جانب سے غزہ کی پٹی سے صہیونی فوج کے انخلا کی سالگرہ کی مناسبت سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے

کہ مسلح مزاحمت وطن عزیز کی آزادی اور قوم کو صہیونیوں کے پنجوں سے آزاد کرانے کا واحد راستہ ہے۔ حماس نام نہاد مذاکرات کے ڈھونگ کی حمایت کرے گی اور نہ ہی بے مقصد مذاکرات کا حصہ بنے گی۔ حماس نے اپنے ملک پر ناجائز قبضہ کرنے والے غاصب ٹولے کے خلاف بندوق اٹھائی ہے۔ جب تک آخری صہیونی فلسطین سے نکل نہیں جاتا اس وقت تک بندوق نہیں چھوڑیں گے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی سے صہیونی فوج کا انخلا اور یہودی بستیاں صہیونی ریاست کی منشا کے تحت ختم نہیں کی گئیں بلکہ فلسطینی قوم کی مسلح مزاحمت کے نتیجے میں دشمن غزہ کی پٹی کو خالی کرنے پر مجبور ہوا ہے۔حماس نے غزہ کی پٹی سے صہیونیوں کے انخلا کو فتح عظیم قرار دیا اور کہا کہ فلسطینی قوم اسی طرح مسلح جدو جہد جاری رہے گی یہاں تک کہ فلسطین پر قابض آخری صہیونی بھی یہاں سے نکل جائے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک پر ناجائز قابض دشمن کے ساتھ بات چیت نہ صرف وقت کاضیاع فلسطینی قوم کے بنیادی حقوق کے ساتھ دھوکا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…