منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

ایوان میں ”ناجائز“ اراکین بیٹھے تھے: الطاف حسین

datetime 6  اپریل‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی اہمیت کٹھ پتلی تماشے سے زیادہ نہیں تھی ، سعودی عرب کا دفاع کرنیوالے بتائیں کہ ا±ن کا کیا نقصان ہوا؟ سارا نقصان یمن میں ہورہاہے اور مظلوموں کی مدد کرنی چاہیے ، حیرانگی ہے کہ ناجائزاراکین کی موجودگی میں سپیکر نے اجلاس کیسے جاری رکھا، اگر طلاق ہوچکی ہے تو دوبارہ نکاح کرناہوگاورنہ اولاد پھر ناجائز ہی ہوگی۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے الطاف حسین کا کہناتھاکہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کٹھ پتلی تماش بین بیٹھے تھے ، جان بوجھ کر ’نامعلوم‘ وجوہات کی بناپر اجلاس ملتوی کیاگیا، وہ عوام اور ملک کے ہمدرد ہیں ، سعودی عرب اور یمن کی چپقلش میں پاکستان کا کیاموقف ہوناچاہیے ؟ آج یہ بات ہوتی رہی کہ ہرصورت سعودی عرب کا دفاع کریں گے ، بتائیں کہ سعودی عرب کا کیانقصان ہوا، ابھی تک جومرے ہیں وہ سب یمن کے ہیں ، بحیثیت مسلمان اگر ساتھ دیناہے تو جہاں اموات ہورہی ہیں ، وہاں ساتھ دیناچاہیے ، یمن کے لیے بھی کعبہ محترم ہے ، جذبات سے نہ کھیلیں۔ا±نہوں نے کہاکہ جیسے حرام حلال ہوتی ہے ،یمن اجلاس کی آڑ میں ایوان میں ناجائز ارکان کو بھی بلایاگیا ، اگر طلاق ہوچکی تو دوبارہ نکاح یعنی الیکشن لڑکر اسمبلی جانا ہوگا، مفادات کی سیاست پر پاکستان کو بھینٹ نہ چڑھائے ،یہ آئین و قانون کی توہین ہے۔الطاف حسین کاکہناتھاکہ عرب لیگ کا مبصر بھارت کو بنایاگیاہے ہمیں نہیں ،یمن اور سعودی عرب دونوں ممالک ہیں، ہم ہیں کہ چودھری بنے ہوئے ہیں۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…