جمعہ‬‮ ، 05 جون‬‮ 2026 

خاتون نے مریم نواز کی گاڑی روک کر نعرے لگا دئیے، سابق وزیراعظم کی بیٹی کارکنوں کے پیچھے چھپتی رہیں

datetime 13  ستمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان کے کہوٹہ جلسے میں لگائے گئے نعرے ’’گلی گلی میں شور ہے ، سارا ٹبر چور ہے ‘‘نے شریف خاندان کا پیچھا نہ چھوڑا، حلقہ این اے 120کے انتخابات کی مہم کیلئے حلقہ کے دورے پر نکلی مریم نواز کی گاڑی کے سامنے راستہ روک

کر سینکڑوں ن لیگی کارکنوں کے سامنے تحریک انصاف کی ’’ٹائیگریس ‘‘نے شریف خاندان کے خلاف نعرے لگا دئیے، ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کے کہوٹہ جلسہ میں لگائے گئے نعرے’’گلی گلی میں شور ہے ، سارا ٹبر چور ہے‘‘نے شریف خاندان کو شدید ہزیمت اور شرمندگی سے دوچار کر رکھا ہے۔ حلقہ این اے 120کی انتخابی مہم کے دوران بھی یہ نعرہ مریم نواز کو بھی شدید بے چین کر رہا ہے۔ حلقہ میں انتخابی مہم کے سلسلے میں دورے پر آئی مریم نواز کو اس وقت شدید ہزیمت کا سامنا کرنا پڑ گیا جب تحریک انصاف کی ایک خاتون سپورٹر نے سینکڑوں ن لیگی کارکنوں کی موجودگی میں تن تنہا مریم نواز کی گاڑی کا راستہ روک کر اس کے سامنے ’’گلی گلی میں شور ہے، سارا ٹبر چور ہے‘‘کے نعرے لگانے شروع کر دئیے۔ تحریک انصاف کی اس خاتون سپورٹر کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو چکی ہے اور سوشل میڈیا صارفین اس خاتون کی بہادری اور جرأت کو بہت سراہ رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…