منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستانی برآمدات میں کمی

datetime 15  اکتوبر‬‮  2014 |

کراچی: پاکستان کی برآمدات رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 10.16 فیصد کی کمی سے 6 ارب1کروڑ50لاکھ ڈالر تک محدود ہوگئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 6 ارب 69 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہی تھیں۔

پاکستان بیورو شماریات (پی بی ایس) سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے ستمبر کی مدت میں درآمدات کی مالیت12فیصد کے اضافے سے 12 ارب 51 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 11 ارب 17 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہی تھی، برآمدات میں کمی اور درآمدات میں اضافے کی وجہ سے جولائی تاستمبر کا تجارتی خسارہ 45.11 فیصد بڑھ کر 6 ارب 50کروڑ 40 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا۔

اعدادوشمار کے مطابق ستمبر 2014 میں برآمدات سال بہ سال 16.66 فیصدکمی سے 2 ارب 18 کروڑ 10 لاکھ ڈالر، درآمدات 20.31  فیصد بڑھ کر 4 ارب 56 کروڑ10 لاکھ ڈالر اور تجارتی خسارہ  102.73 فیصد کے اضافے سے 2 ارب 38 کروڑ ڈالر ہو گیا، ستمبر 2013 میں برآمدات 2 ارب 61 کروڑ 70 لاکھ ڈالر، درآمدات 3 ارب 79 کروڑ 10لاکھ ڈالر اور تجارتی خسارہ 1 ارب17کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہاتھا۔ اعدادوشمار کے مطابق اگست 2014 کے مقابلے میں گزشتہ ماہ برآمدات 14.13 فیصد زائد، درآمدات 3.33 اور تجارتی خسارہ 15.21 فیصد کم رہا، اگست میں برآمدات1ارب 91 کروڑ 10 لاکھ ڈالر، درآمدات 4 ارب 71 کروڑ80 لاکھ ڈالر اور تجارتی خسارہ 2 ارب 80کروڑ 70لاکھ ڈالر رہا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…