بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

نشاکور نے میری زندگی کو پوری طرح بدل دیا ،سنی لیون

datetime 10  ستمبر‬‮  2017 |

ممبئی(آن لائن) بالی ووڈ کی آئٹم گرل سنی لیون نے اپنی بیٹی نشا کورکے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ نشا کور نے ان کی زندگی کو پوری طرح سے تبدیل کردیا۔ناموربالی ووڈ اداکارہ سنی لیون اور ان کے شوہر ڈینیل ویبر نے کچھ عرصے قبل ایک یتیم بچی گود لی جس کا نام نشا کورویبررکھا ، سنی لیون کی بچی گود لینے کی خبر بھارتی میڈیا میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی، کئی لوگوں نے سنی کے اس قدام پر شدید تنقید کی جب کہ کچھ لوگوں نے انہیں سراہتے ہوئے کہا کہ

سنی کے اس متاثر کن قدم سے دوسرے اداکاروں کو بھی یتیم اور بے سہارا بچوں کی زندگیاں سنوارنے کاحوصلہ ملے گا۔سنی نے حال ہی میں ایک میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے نشا کے اپنی زندگی میں آنے کے بعد تبدیلیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جب سے نشا ہمارے گھرمیں آئی ہے ہماری زندگی خوشیوں سے بھر گئی ہے، نشا بہت سمجھدار بچی ہے وہ بہت جلد ہم سب کے ساتھ گھل مل گئی ہے، انہوں نے کہا انہیں جب محسوس ہوا کہ ان کے شوہراورگھروالے ایک چھوٹے بچے کے خواہشمند ہیں اسی وقت نشا ہماری زندگی میں آگئی اوراس نے ہماری فیملی کو مکمل کردیا۔سنی لیون نے مزید کہا کہ یہ بہت ضروری ہے کہ ہر بچے کو ایک نارمل بچپن ملے لہذاہمارا یتیم بچی گود لینے کا مقصد بھی یہی تھا کہ ہم نشا کو ہر وہ چیزدے سکیں جس کی خواہش ہربچے کو ہوتی ہے، میں ایک اچھی ماں بننے کی پوری کوشش کررہی ہوں اور اسی لیے اپنا زیادہ تروقت اپنی بیٹی کے ساتھ گزارتی ہوں، نشانے میری زندگی کو تبدیل کرنے میں بہت اہم کردارادا کیا ہے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…