اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ ہاﺅس کے اندر جو ہمارا استقبال کیا گیا اس پر شکریہ ادا کرتا ہوں ،پاکستان پیپلز پارٹی ، بلوچستان نیشنل پارٹی، جے یو آئی سمیت دیگر جماعتوں نے یہ تسلیم کیا ہے کہ 2013 ءکے انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے اسی لئے (ن) لیگ نے چار حلقے نہیں کھولے آخر میں ہمیں سڑکوں پر آنا پڑا جب سب کہ رہے ہیں کہ دھاندلی ہوئی ہے تو اس کی تفتیش بھی ہونی چاہیے ، جوڈیشل کمیشن بن گیا ہے اس لئے پارلیمنٹ میں واپس آئے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاﺅس کے گیٹ پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جب جوڈیشل کمیشن فیصلہ کرے گی تو یہ فیصلہ عمران خان کے لئے نہیں بلکہ ملک کیلئے ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اندر شور مچانے والوں کو ڈر ہے کہ کہیں دھاندلی پکڑی گئی تونقصان ہوگا میں آج بھی اپنے موقف پر قائم ہوں کہ دھاندلی شدہ پارلیمنٹ جعلی ہوتی ہے اس لئے میں آج بھی اس موقف پر قائم ہوں کہ یہ پارلیمنٹ جعلی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ٹارگٹ کلنگ نہیں رکی اسی طرح جب دھاندلی پر ایکشن ہوگا تب ہی دھاندلی کو روکا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ وہ حمام ہے جس میں سب ننگے ہیں (ن) لیگ کو پتہ ہے کہ جب دھاندلی پکڑی گئی تو ہماری حکومت چلی جائے گی تب بڑی جماعتوں کے سربراہان نے مجھے فون پر بتایا ہے کہ دھاندلی ہوئی ہے جب سب کہہ رہے ہیں کہ دھاندلی ہوئی ہے تو پھر حکومت کو چار حلقے کھول دینے چاہیے تھے لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا اس پر آخر میں ہمیں سڑکوں پر آنا پڑا اب جب جوڈیشل کمیشن کا قیام عمل میں آگیا ہے تو ہمیں اسمبلیوں میں واپس آنا ہی تھا ۔ استعفوں کے بارے میں عمران خان نے جوابات دینے گوارہ نہ کیا اور چلے گئے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی















































