اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)برلن میں ایسا ایسا فریج متعارف کروایا گیا ہے جو آپ کو آپ کی پسندیدہ مشروب اور کھانے کی اشیا آپ کو خود پہنچا سکتا ہے، اس اسمارٹ ریفریجریٹر کا عملی مظاہرہ حال میں جرمنی میں ایک ٹیکنالوجی نمائش میں کیا گیا ہے، یہ فریج باورچی خانے میں ایک طرف سمائے رہتا ہے اور جب آپ اس کو بلاتے ہیں تو یہ دھیرے دھیرے آپ کی طرف بڑھتاہے اور آپ کے پاس پہنچ جاتا ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ
اس کے اندر نصف اسمارٹ کیمرہ15سینٹی میٹر آگے تک دیکھ سکتا ہے اور ازخود کمرے کا نقشہ بنا کر رکاوٹوں کو نظر انداز کرتے ہوئے آپ کی طرف بڑھتا ہے، پورے گھر کو سمجھنے کے بعد یہ فریج خود ہی مڑتا اور اپنے مقام تک پہنچ جاتا ہے، اس کے اندر موجود ٹیکنالوجی تمام کاموں کو کنٹرول کرتی ہے، اور جب بیٹری ختم ہونے لگتی ہے تو یہ خود چارجنگ اسٹیشن سے جا کر منسلک ہو جاتا ہے اور یہ فریج اپنے اندر موجودتمام اشیا کے ریکارڈ سے اچھی طرح واقف ہوتا ہے۔



















































