منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

برما کے سفارتخانے کی طرف مارچ، اسلام آباد میں حالات قابو سے باہر ہو گئے

datetime 8  ستمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جماعت اسلامی کی کال پر میانمار حکومت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں تاجرتنظیموں اور وکلاء نے بھی شرکت کی، تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میانمار حکومت کے خلاف احتجاجی ریلیاں سرینا چوک پہنچ گئیں، سرینا چوک پہنچ کر مظاہرین پولیس کی طرف سے لگائی گئی خاردار تاریں ہٹا کر ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ آج وفاقی دارالحکومت میں میانمار حکومت کے روہنگیا مسلمانوں پر تشدد کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ احتجاجی ریلیاں سرینا چوک

پہنچ چکی ہیں۔ یہ چھوٹی چھوٹی ریلیاں اب ایک بڑی ریلی کی شکل اختیار کر چکی ہیں اور اس میں جماعت اسلامی کے کارکنان، وکلاء اور تاجر تنظیموں کے نمائندے شامل ہیں۔ مظاہرین نے سرینا چوک پہنچ کر خاردار تاریں ہٹانا شروع کر دی ہیں تا کہ ریڈ زون میں میانمار سفارت خانے تک پہنچا جا سکے۔ خاردار تاریں ہٹانے کے معاملے پر لاٹھیوں سے لیس مظاہرین اور پولیس میں ہاتھا پائی ہو گئی۔ مظاہرین نے کہا ہے کہ وہ ہر قسم کی رکاوٹ عبور کرتے ہوئے میانمار کے سفارتخانے پہنچیں گے، اس وجہ سے وہاں ماحول کشیدہ ہو گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…