پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

بنگلہ دیش: شدید طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 24 افراد ہلاک، 50سے زائد زخمی

datetime 6  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بنگلہ دیش میں شدید طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 24افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بنگلہ دیش کے شمالی صوبے ’بوگرا‘ میں شدید طوفان کے باعث متعدد مکانات کو نقصان پہنچا ہے، جبکہ درجنوں درخت جڑ سے اکھڑ گئے ہیں۔ شدید طوفان کی وجہ سے بجلی فراہمی بھی متاثر ہوئی ہے۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مختلف حادثات میں 50سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ طوفان کی وجہ سے پانچ اضلاع بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور ڈھاکہ کے شمال میں واقع ضلع بوگرا میں سب سے زیادہ جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔مرنے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں داخل کروایا گیا ہے۔ حکام نے مرنے والوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔بوگرا کے ضلعی ایڈمنسٹریٹر شفیق الرضا بسواس کا کہنا ہے کہ ضلعے میں کم سے کم 14 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ دارالحکومت ڈھاکہ سے بھی ہلاکتوں کی اطلاعات ملی ہیں۔خیال رہے کہ بنگلہ دیش میں موسمِ بہار کے آغاز سے ہی طوفانوں کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے جن میں ماضی میں بھی بھاری جانی نقصان ہوتا رہا ہے۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…