کوئٹہ(آ ن لائن)کوئٹہ کے نواحی علاقے سورنج میں کوئلہ کے کان میں گیس بھر جانے سے زور دار دھماکہ 4 کانکن جاں بحق2 زخمی اطلاعات کے مطابق سورنج کے قریب سنجدی میں کوئلہ کان میں گیس بھر جانے سے زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں چار کانکن آصف علی
، عشرت حسین، سند با چا اور محب اللہ جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طورپر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا جہاں بحق ہونیوالے کانکنوں کا تعلق خیبر پختونخوا ضلع شانگلہ سے بتایا جا تا ہے لاشوں کو ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ۔