منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

2سال پہلے ہی کہاتھاکہ نوازشریف 5سال حکومت نہیں کرسکیں گے،سیدغوث علی شاہ

datetime 8  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیرپور(آن لائن)سابق وزیراعلی سندھ سیدغوث علی شاہ نے کہاہے کہ میں نے 2سال پہلے ہی کہاتھاکہ نوازشریف 5سال حکومت نہیں کرسکیں گے ان میں اب بھی تکبراور،میں،بھری ہوئی ہے انہوں نے ان خیالات کااظہارغوث ہاؤس خیرپورمیں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیاغوث علی شاہ کاکہناہے کہ نوازشریف کے نااہل ہونے کے بعدپارٹی میں دراڑپیداہوگئی ہیں

اب سینئرلوگوں کوآگے آکرمسلم لیگ کی باگ دوڑسنبھالنی ہوگی انہوں نے کہاکہ جب تک میں مسلم لیگ ن میں تھاسندھ میں مسلم لیگ فعال تھی گھرگھرجھنڈے تھے یوسی سطح سے ضلعی سطح تک عہدیدارتھے کام ہورہاتھااورآج سندھ میں مسلم لیگ کاوجودختم ہوچکاہے اورجواس وقت عہدیدارہیں وہ اپنے آپ تک محدودہیں انہیں مسلم لیگ سے کوئی دلچسپی نہیں انہوں نے کہاکہ متحدہ مسلم لیگ کے لیے کوششیں جاری ہیں انہوں نے خاقان عباسی کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہاکہ انہیں خدمت کاموقع ملاہے وہ نیک اوراچھے انسان ہیں میں نے اورخاقان عباسی نے جیل میں وقت گزاراہے اورنوازشریف بنگلوں میں رہتے تھے انہوں نے کہاکہ جمہوریت کے لیے ہماری قربانیاں سب کے سامنے ہے بعدمیں مسلم لیگ (ف)رہنماء غوث علی شاہ نے عقیل حیدرشاہ کی رہائش گاہ پرانکے بھائی شکیل حیدرشاہ کی برسی میں شرکت کی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…