عدن(نیوز ڈیسک) یمن میں جاری کشیدگی کے دوران حوثی باغیوں کی جانب سے سرکاری ٹی وی کی نشریات بند کر دی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق یمن میں حوثی باغیوں کی جانب سے سرکاری ٹی وی پر قبضہ کر لیا گیا ہے اور انہوں نے ٹی وی کی نشریات بھی بند کروا دی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے سرکاری ٹی وی کی عمارت کو نقصان بھی پہنچایا گیا ہے۔واضح رہے اس سے قبل حوثی باغیوں کی جانب سے یمنی صدارتی محل پر قبضہ کر لیا گیا تھا لیکن بعد میں یہ قبضہ چھڑوا لیا گیا تھا. اس سے قبل پاکستان میں بھی پاکستان عوامی تحریک اور تحریک انصاف کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں جاری دھرنوں کے دوران بھی سرکاری ٹی وی کی عمارت پر قبضہ کر کے نشریات بند کروائی گئیں تھیں اور اب یمن میں بھی اسی نوعیت کا واقعہ پیش آیا ہے۔