راولپنڈی (آن لائن) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کے شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے ان کی فیملیز کے مسائل کی درخواستوں پر متعلقہ حکام کو احکام جاری کر دیئے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بدھ کے روز یوم دفاع کے موقع پر
جی ایچ کیو میں اس حوالے سے منعقدہ تقریب کے بعد شہداء کے لواحقین سے ملاقاتیں کیں اور شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اہلخانہ کے جذبے ‘ ہمت اور صبر و عزم کو سراہا ۔ آرمی چیف نے شہداء کی فیملیز کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور ان کے مسائل سننے کے بعد متعلقہ حکام کو اس ضمن میں احکام جاری جاری کئے تاکہ ان کے مسائل حل کئے جا سکیں ۔