اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) یوم دفاع کی مرکزی تقریب گزشتہ روزجی ایچ کیو میں ہوئی ۔ تقریب میں پاک فوج کے سابق سربراہان اشفاق پرویز کیانی اور راحیل شریف نے بھی شریک ہوئے ۔اس موقع پر موجودہ و سابق فوجی سربراہان میڈیا اور تقریب کے شرکاء کی توجہ کا مرکز بنے رہے ، روزنامہ امت کے مطابق غیررسمی گفتگو کے دوران اشفاق پرویز کیانی نےبتایاکہ وہ میڈیا سے دورہی رہتے ہیں ، اب زیادہ تر وقت اہلخانہ کے ساتھ گزرتا ہے ۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایاکہ میں کوئی خودنوشت نہیں لکھ رہا اور ابھی تک ارادہ بھی نہیں، اس حوالے سے اگر کوئی خبریں ہیں تو وہ بے بنیاد ہیں ۔اس کے علاوہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف مرکز نگاہ بنے رہے۔مرکزی تقریب میں راحیل شریف کی آمد پر حاضرین نے تالیاں بجا کر پرجوش استقبال کیا۔واضح رہے کہ سابق آرمی چیف جنرل ریٹائراشفاق پرویز کیانی بہت کم ہی میڈیا میں آتے ہیں اس کے برعکس پرویز مشرف سیاست میں آنے کے باعث میڈیا میں ان رہتے ہیں۔