بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

یمن کے بحران کا مذاکرات کے ذریعے حل تلاش کرنے کی کوشش کررہے ہیں، سرتاج عزیز

datetime 5  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ یمن کے بحران پر پاکستان کے کردار کے بارے میں حتمی فیصلہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ہوگا۔ سرکاری نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یمن میں موجود بحران میں طوالت سے پورا خطہ عدم استحکام کا شکار ہوسکتا ہے اور امت مسلمہ اس سے متاثر ہوگی۔ پاکستان یمن کے بحران کا مذاکرات کے ذریعے حل تلاش کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں تمام مشکلات کے باوجود ہم فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔سرتاج عزیز نے مزید کہا کہ وزیراعظم کے حالیہ دورہ انقرہ کے نتیجے میں ترکی اور پاکستان نے یمن کے معاملے کا پر امن حل نکالنے کے لئے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…