اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان میں تعینات چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے کہا ہے کہ پاکستان بارے چین کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ، برکس اعلامیے میں پاکستان پر کوئی الزام نہیں لگایا گیا ، برکس اعلامیے میں جن تنظیموں کا ذکر کیا گیا پاکستان ان پر پہلے ہی پابندی لگا چکا ہے ۔ راولپنڈی میں یوم دفاع کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے
خلاف جنگ میں بے شمار قربانیاں دی ہیں ، چین نے ہمیشہ پاکستان کی قربانیوں کو سراہا ہے ، چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاکستان اور چین ہمیشہ رابطے میں رہیں گے۔ چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان میں تعینات چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے کہا ہے کہ پاکستان بارے چین کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ، برکس اعلامیے میں پاکستان پر کوئی الزام نہیں لگایا گیا ، برکس اعلامیے میں جن تنظیموں کا ذکر کیا گیا پاکستان ان پر پہلے ہی پابندی لگا چکا ہے۔