پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ،پاکستان نے بڑا قدم اُٹھالیا

datetime 6  ستمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (این این آئی) وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہاہے کہ سعودی عرب کے ساتھ ایک جامع باضابطہ دفاعی اور تزویراتی تعاون کے معاہدے کی ضرورت ہے ۔ وہ بدھ کو یہاں سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے۔سیکرٹری وزارت دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) ضمیر الحسن شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔وفاقی وزیر خرم دستگیر نے خادم حرمین شریفین سلیمان بن عبدالعریز کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے باہمی اعتماد پر مبنی تاریخی اور برادارنہ تعلقات پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور تمام شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کا خواہاں ہے۔وفاقی وزیرخرم دستگیر نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے قیام کا مقصد پورے خطے کو باہم منسلک کرنا ہے اور اس سے جنوبی ایشیاء اور چین کے ساتھ تجارت کے لئے نہ صرف سعودی عرب بلکہ مشرق وسطیٰ کے دوسرے برادر ملکوں کو بھی فائدہ ہو گا۔وفاقی وزیر نے ملاقات کے دوران مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھی روشنی ڈالی ۔قبل ازیں سعودی عرب کے سفیر نے سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) ضمیر الحسن شاہ سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول دفاعی تعاون کے امور زیر غور آئے ۔سیکرٹری دفاع نے سعودی سفیر کومسلح افواج کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں اور جاری آپریشن ردالفسادکے حوالے سے آگاہ کیا۔ملاقات کے دوران خطے کی سلامتی اور سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔دونوں شخصیات نے باہمی دفاعی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا ۔ وفاقی وزیر خرم دستگیر نے خادم حرمین شریفین سلیمان بن عبدالعریز کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے باہمی اعتماد پر مبنی تاریخی اور برادارنہ تعلقات پر روشنی ڈالی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…