اسلام آباد (این این آئی) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف اور ان کے افغان ہم منصب صلاح الدین ربانی اس مہینے نیو یارک میں اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کرینگے۔ وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق یہ فیصلہ بدھ کو خواجہ آصف اور صلاح الدین ربانی کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو میں ہوا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہا کہ پاکستان افغانستان کیساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور افغانستان کیساتھ سیاسی ، اقتصادی، تجارتی، راہداری، سیکیورٹی اور دیگر شعبوں میں کام کرنے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر امن وسلامتی کیلئے پاکستان کے تعاون کایقین دلایا، بیان میں کہا گیا کہ دونوں ممالک نے قریبی تعاون اور اس ماہ نیو یارک میں ملاقات پر اتفاق کیا۔