ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دشمن جانتا ہے کہ اگر جارحیت کی توہم کیا کر سکتے ہیں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایسی بات کہہ دی کہ قوم کی ترجمانی کا حق ادا کر دیا

datetime 6  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دشمن جانتاہے پاکستان کوکھلی جارحیت کا نشانہ نہیں بنایاجاسکتا،پریشن ضرب عضب،ردالفساداورخیبر4 نے دشمن کی کمر توڑدی،پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی،اخلاقی اورسفارتی حمایت جاری رکھے گا، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا یوم دفاع کے موقع پر قوم کے نام پیغام۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے یوم دفاع کے موقع پر

قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانی قوم کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے اورآج کاپاکستان 1965کے مقابلے میں کہیں زیادہ مضبوط ہے، وزیراعظم نے کہا کہ آج ہم ایک ایٹمی قوت ہیںاورہماری افواج پہلے سے زیادہ تربیت یافتہ اورچوکس ہیں،قوم کے جذبہ حب الوطنی میں آج تک کوئی کمی نہیں آئی، دشمن جانتاہے پاکستان کوکھلی جارحیت کا نشانہ نہیں بنایاجاسکتا،ہماری معیشت کاشماردنیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں میں ہورہا ہے،آپریشن ضرب عضب،ردالفساداورخیبر4 نے دشمن کی کمر توڑدی، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری نئی نسل زیادہ پرجوش ہے،افواج اورعوام میں وحدت فکروعمل ہے اورخطرات سے نمٹنے کےلئے 1965والے جذبے کامظاہرہ کرناہوگا، انہوں نے کہا کہ اتحاد،ایمان اور تنظیم سے دشمن کی ریشہ دوانیوں کا مقابلہ کرنا ہے،دشمن مذہب،رنگ ونسل یاعلاقائی تشخص کے نام پرہماری وحدت کونقصان نہ پہنچائے، شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستانی افواج نےدہشتگردی کے خاتمے سے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کاثبوت دیا، کشمیر یوں کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ کشمیری گزشتہ کئی دہائیوں سے اپنے حقوق کی جنگ لڑر ہے ہیںاورنہتے کشمیری آزادی کےلئے بے پناہ قربانیاں دے رہے ہیں،کشمیرکے حوالے سے ہمارا موقف واضح ہے،جبرسے کشمیری عوام کی آواز کو دبایا جاسکتا ہے،کشمیریوں کوحق خودارادیت سے محروم نہیں کیا جاسکتا ہے اورپاکستان کشمیری عوام کی سیاسی،اخلاقی اورسفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…