جمعرات‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2026 

شاہدآفریدی کے بعد ایک اور اہم پاکستانی کھلاڑی نے بھی افغان کرکٹ لیگ سے معاہدہ کرلیا

datetime 5  ستمبر‬‮  2017 |

لاہور ( این این آئی) ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق نے افغان کرکٹ لیگ سے معاہدہ کرلیا ۔بتایا گیا ہے کہ عبدالرزاق افغان لیگ کی ٹیم آمو شارک کی نمائندگی کریں گے۔اس سے قبل مایہ ناز آل رانڈر شاہد آفریدی نے بھی ٹوئٹر پر اعلان کیا تھا کہ وہ افغان لیگ میں حصہ لیں گے۔تاہم ذرائع نے بتایا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ آفریدی کے فیصلہ سے خوش نہیں۔ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی نے آفریدی کو اس حوالے سے این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کر رکھا ہے جبکہ جن کرکٹرز نے این او سی طلب کیے انہیں انکار کیا جا چکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شاہد آفریدی نے افغان لیگ کے این او سی کے لیے تاحال پی سی بی سے رابطہ نہیں کیا جبکہ وہ بگ بیش کے این او سی کے لیے رابطہ کرچکے ہیں۔خیال رہے کہ پی سی بی اور افغان بورڈ کے درمیان افغانستان کی جانب سے پاکستان میں میچ کھیلنے سے انکار کے بعد سے تعلقات کشیدہ ہیں۔آفریدی کے علاوہ افغان لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں میں عمر اکمل، کامران اکمل، بابر اعظم، سہیل تنویر اور رومان رئیس شامل ہیں۔ٹورنامنٹ کے تمام میچز کابل میں ہوں گے جبکہ اس کا آغاز 11 ستمبر سے ہوگا۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…