اتوار‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2024 

دشمن بخوبی جانتا ہے ۔۔۔! پاک بھارت جنگ ہوئی تو کیا ہوگا؟پرویز مشرف نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 5  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی )آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین سید پرویز مشرف اور سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے افواج پاکستان دنیا کی بہترین افواج میں سے ہیں۔65کی جنگ میں دشمن کو ناکوں چنے چبوائے تھے۔اب ہماری فوج پہلے کی نسبت کہیں زیادہ صلاحیتوں کی مالک ہے۔دشمن جانتا ہے کہ دنیا کی بہترین فوج سے پنگا لینا مہنگا پڑے گا۔منگل کو یوم دفاع کی مناسبت سے جاری کئے گئے ایک مشترکہ میں آل پاکستان مسلم لیگ کے راہنماؤں میں وطن عزیز کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانیں قربان کرنے والے

جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری افواج بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے مالا مال ہیں۔پاک فوج کا شمار دنیا کی زبردست افواج میں ہوتا ہے۔65کی جنگ میں دشمن کو ناکوں چنے چبوائے تھے۔ اب ہماری افواج پہلے کی نسبت کہیں زیادہ جدید ہتھیاروں اور جنگی سازوسامان سے لیس ہیں۔دشمن اچھی طرح سے جانتا ہے کہ ہمارے ساتھ پنگالینا اسے مہنگاپڑے گا۔انہوں نے افواج پاکستان اور قوم کو یوم دفاع پر مبارکباد بھی پیش کی۔دریں ا ثناء آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین سید پرویز مشرف نے کہا ہے کہ برما میں روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ روا رکھے گئے غیر انسانی سلوک پر اقوام عالم کی مجرمانہ خاموشی انتہائی شرمناک ہے۔دنیا بھر میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف امت مسلمہ کو مشترکہ حکمت عملی طے کرنی چاہئیے۔ہمیں اقوام عالم کو باور کروانا چاہئیے کہ مسلم قوم ایک حقیقت ہے جسے بہرحال تسلیم کیاجانا ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پارٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد سے ٹیلی فونک گفتگو میں کیا۔انہوں نے کہا کہ برما میں روہنگیا کے مسلمانوں پر تاریخ کا بدترین تشدد کیاجارہا ہے۔ اس غیر انسانی سلوک پر اقوام عالم کی مجرمانہ خاموشی انتہائی شرمناک ہے۔ مسلمانوں کے ساتھاقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی ترنظیموں کا دہرہ معیار دنیا میں قیام امن کے لئے تباہ کن ہے۔ مقبوضہ کشمیر،فلسطین اور برما سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک برتا جا رہا ہے۔امت مسلمہ کو فوری طور پر ایک مشترکہ حکمت عملی تیار کرنے کی ضرورت ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…