بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان میں عید الاضحی آج عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے

datetime 2  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض،واشنگٹن،سڈنی،برسلز،اسلام آباد (آن لائن)پاکستان میں عید الاضحیٰ آج مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے۔گزشتہ روزسعودی عرب سمیت خلیجی ممالک، امریکا، یورپ، آسٹریلیا اور مشرق بعید میں کروڑوں مسلمانوں نے عید الاضحیٰ کا تہوار مذہبی جوش و جذبے سے منا یا

جبکہ پاکستان میں عید الاضحیٰ آج منائی جارہی ہے۔مسلمانوں نے نمازعید کی ادائیگی کے بعد سنت ابراہیمی پرعمل کرتے ہوئے اللہ کی رضا اورخوشنودی کے لیے جانوروں کی قربانی کی۔ قربانی کی ادائیگی کے بعد مسلمان اپنی اپنی مقامی روایات کے مطابق عید کی خوشیاں دوبالا کرنے کے لیے مختلف تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔قربانی کا سلسلہ تین روز تک جاری رہے گا۔ دریں اثناء قومی ادارہ برائے انسدادِ دہشت گردی (نیکٹا) نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیکٹا ترجمان کے مطابق وزارت داخلہ کی ہدایت پر ملک بھر میں نیم فوجی دستے ہائی الرٹ ہوں گے اورآ ج علی الصبح وزارت داخلہ کا ائیرونگ بھی الرٹ رہے گا۔نیکٹا کے مطابق چاروں صوبائی حکومتوں کو وزارت داخلہ کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ انٹیلی جنس رپورٹس کو سنجیدگی سے لیں اور عید کی نماز کے اجتماعات چار دیواری کے اندر منعقد کرنے کو یقینی بنائیں اور اجتماعات کی سیکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھیں۔نیکٹا کا کہناہے کہ چاروں صوبوں کے پی ڈی ایم ایز کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے کہ عید کے اجتماعات کی مخصوص جگہوں پر مناسب سیکیورٹی کا بندوبست کیا جائے قربانی کی کھالیں بغیر این او سی اکھٹی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…