اسلام آباد(نیوز ڈیسک) خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ کے علاقے روہی میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ 5 کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے‘ دہشت گردوں کے تین ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر دہشت گردوں کے ٹھکانے پر فضائی کارروائی کی ہے جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 5 افراد کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔ جبکہ بمباری کے نتیجے میں 3 ٹھکانے بھی تباہ ہو گئے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک اور گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان اور لشکر اسلام سے ہے۔