جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نوازشریف کی واپسی،دھماکہ خیز اعلان کردیاگیا

datetime 1  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں 10 ستمبر کو ایبٹ آباد میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ حکمران جماعت کی طرف سے عوامی طاقت کے مظاہرے کا ٹاسک امیر مقام، مرتضیٰ جاوید عباسی اور کیپٹن (ر) صفدر کو دیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق نواز شریف عید الاضحیٰ کے بعد دوبارہ عوامی رابطہ مہم کا سلسلہ ہزارہ کے دل ایبٹ آباد سے شروع کریں گے جس کے لئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ گزشتہ روز صوبائی عہدیداروں، سابق ٹکٹ ہولڈرز اور ارکان اسمبلی کا ایبٹ آباد میں اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم

کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ رپورٹ کے مطابق نواز شریف ایبٹ آباد کے بعد ستمبر کے تیسرے ہفتے جنوبی پنجاب کے ہیڈ کوارٹرز ملتان کا دورہ کریں گے۔ اس موقع پر وہ عوام سے خطاب، ارکان اسمبلی، وزراء4 ، ٹکٹ ہولڈرز اور پارٹی عہدیداروں سے ملاقات بھی کریں گے۔ نواز شریف کے دورہ ملتان کے دوران سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کی (ن) لیگ میں شمولیت متوقع ہے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف سینئر رہنماء4 مخدوم جاوید ہاشمی کے گھر ملتان جائیں گے، بعد ازاں انہیں ساتھ لے کر جلسہ میں شرکت اور خطاب کریں گے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…