منگل‬‮ ، 02 ستمبر‬‮ 2025 

بلاول بھٹو زرداری کی دنیا میں آباد تمام مسلمانوں کو عیدالاضحی کی مبارکباد

datetime 1  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دنیا بھر میں آباد مسلمانوں اور خاص طور پر پاکستان میں بسنے والوں کو عید الاضحی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں بابرکت اور پرامن عیدالاضحی نصیب ہو۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں کو عیدالاضحی کی تمام برکتیں اور رحمتیں عطا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی تمام لوگوں کی خیرخواہی کی خاطر قربانی کے اقدار کو قائم رکھنے کے عزم کا اعادہ ہے،

یہ بھائی چارے کی متاثرکن انداز میں تجدید ہے، یہ جذبہ خیرسگالی اور یکجہتی کے تحت ہمارے درمیان موجود محروموں، بے سہارا اور نادار لوگوں کے پاس جانے کا موقعہ ہے۔  اس وقت ہمیں صرف انسانیت کی بنیاد پر سب کیلئے ایک بہتر دنیا تعمیر کرنے کی ضرورت ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ عسکریت پسندی اور انتہاء پسندی جیسے چیلنجز کا سامنا کرنے کے بعد ان کے لوگ حقیقتاً عیدالاضحی کے مستحق ہیں جو انہیں امن اور ہم آہنگی کی جانب رہنمائی کرے۔ آپ تمام لوگوں کو عیدالاضحی کی رحمتیں عطا ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)


پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…