جمعرات‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2025 

قربانی کے فلسفہ کو سمجھتے ہوئے اس کی روح پر عمل کرنے سے عظیم معاشرہ قائم کیاجاسکتا ہے، پرویز مشرف

datetime 1  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین سید پرویز مشرف اور سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے عیدالاضحی کے موقع پر قوم کے نام اپنے مشترکہ پیغام میں کہا ہے کہ قربانی کے فلسفہ کو سمجھ کر اس کی روح پر عمل کرنے سے ایک عظیم معاشرہ قائم کیاجاسکتا ہے۔ عیدِ قربان کے موقع پر مستحق افراد کو اپنی خوشیوں میں شریک کر کے عید کی حقیقی مسرتیں حاصل کی جاسکتی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عیدالاضحی کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کیا۔ انہوں نے قوم کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس موقع پر مستحق افراد کو اپنی خوشیوں میں شامل کیا جائے اور قربانی کے حقیقی فلسفے پر عمل کیا جائے۔ اس طرح سے ایک عظیم معاشرے کے قیام کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت قوم نازک دور سے گزررہی ہے۔ ہمیں آج کے دن تدبر کے ساتھ اس بحران سے نکلنے کا عہد کرنا ہوگا۔دنیا میں قابل فخر مقام حاصل کرنے کے لئے سب سے پہلے پاکستان کے نظرئیے پر عمل کرنا ہوگا۔ ہم سب کا وجود پاکستان کے وجود ہی سے ممکن ہے اس لئے پاکستان کے مفاد کو ترجیحات کی فہرست میں سب سے اوپر رکھنا ہوگا۔ انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ ملک و ملت کی ترقی کے لئے عید کے موقع پر خصوصی دعا کریں۔ اے پی ایم ایل کی مرکزی قیادت نے کراچی میں بارشوں سے ہونیوالی تباہی اور جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عیدِ قربان کے موقع پر مستحق افراد کو اپنی خوشیوں میں شریک کر کے عید کی حقیقی مسرتیں حاصل کی جاسکتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…