اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ قوم متحد ہے اور دشمن کے مذموم مقاصد کو سمجھتی ہے انتشار پھیلانے والوں کے مقاصد کو ناکام بنانے کے لئے پرعزم ہیں ۔ ملکی ترقی میں مسیح برادری سمیت اقلیتوں کی خدمات قابل قدر ہیں امید ہے کہ مستقبل میں بھی مسیح برادری سمیت اقلیتیں ملکی ترقی کے لئے کردار ادا کرتی رہیں گی ۔ موجودہ حالات میں بین المذاہب اور بین القاعد میں ہم آہنگی کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسیح برادری کے تہوار ایسٹر کے موقع پر مسیح برادری کے نام اپنے ایسٹر کے موقع پر مسیح برادری کے نام اپنے پیغام میں کہا ۔ اس موقع پر وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف دنیا بھر میں مقیم مسیح برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کی ۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لئے پرعزم ہے اور اقلیتوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناحؒ برابری آزادی اور اقلیتوں کی سلامتی پر یقین رکھتے تھے اور آئین پاکستان بھی تمام مذاہب کو یکساں حقوق کی ضمانت دیتا ہے ۔ طول و عرض میں مقیم مختلف عقائد سے تعلق رکھنے والوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دشمن مذموم مقاصد کے حصول کے لئے قوم کو مذاہب لسانیت اور عقائد میں تقسیم کرنا چاہتا ہے تمام مذاہب کو متحد ہو کر دشمن کے مزموم مقاصد کو ناکام بنانا ہو گا ۔ انتشار پیدا کرنے والی قوتیں ڈھانچے میں بگاڑ پیدا کرنا چاہتی ہیں لیکن ان قوتوں کے عزائم قوم ناکام بنا دے گی ۔