جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

ڈاکٹر عبد القدیر خان کے پاکستان سے باہر ایٹمی پھیلائو کے ثبوت کس نے پرویز مشرف کو دکھائے؟ اہم انکشاف

datetime 31  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے پرویز مشرف کے ڈاکٹر عبدالقدیر خان سے متعلق بیان پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے مشرف دور میں پاکستان کے ایٹمی پھیلاؤ کے معاملے کی تحقیقات کرنے کامطالبہ کردیا۔فرحت اللہ بابر نے کہا کہ پرویزمشرف کے بیان سے ‘پرانے زخم ہرے ہوں گے اور اس بیان سے شمالی کوریا کے ایٹمی پھیلاؤ میں پاکستانی تعاون کے بین الاقومی موقف کو

تقویت ملے گی۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ ایٹمی پھیلاؤ کے معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیے کہ اس معاملے کا فرد واحد ہی ذمہ دار ہے کیونکہ ڈاکٹر قدیر خان ہر گز ایٹمی مواد سر پر اٹھا کر تو نہیں لے گئے ہوں گے۔خیال رہے کہ سابق فوجی حکمران پرویز مشرف نے نجی چینل دنیا نیوز کو اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ امریکا کے دورے میں اس وقت کے صدرجارج بش کے اصرار پر سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے سابق ایجنٹ جارج ٹینیٹ سے ملے تھے۔پرویزمشرف نے دعویٰ کیا کہ سی آئی اے کے سابق ایجنٹ نے انھیں پاکستان کے ایٹمی سائنس دان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے پاکستان سے باہر ایٹمی پھیلاؤ کے حوالے سے فوٹوپر مشتمل ثبوت دکھائے تھے۔فرحت اللہ بابر نے کہا کہ پرویز مشرف نے یہ بیان دے کر ملک کی خدمت نہیں کی بلکہ اس کے بعد ایک بین الاقوامی مطالبہ جو دب گیا تھا اب دوبارہ کھڑا ہو جائے گا اوردنیا کہے گی کہ ایٹمی پھیلاؤ کی تحقیقات کی جائیں۔انھوں نے مشرف کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جنرل مشرف نے پینڈورا بکس کھول دیا ہے ہم کہتے تھے کہ امریکا اور بھارت کے درمیان ایٹمی معاہدہ یک طرفہ ہے اب انھیں یہ کہنے کا جواز مل گیا ہے کہ پاکستان ایٹمی پھیلاؤ میں ملوث ہے۔چئیرمین سینیٹ رضا ربانی کا کہنا تھا کہ اہم بات یہ ہے کہ پرویز مشرف نے یہ بیان اس وقت کیوں دیا اور معاملے کو اس وقت کیوں دوبارہ کھولا گیا ہے جب ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک

بیان بھی آیا ہے جبکہ یہ معاملہ بہت حساس ہے۔انھوں نے کہا کہ بدقسمتی سے اگر یہ بیان کسی سویلین صدر یا وزیر اعظم کی جانب سے آتا تو اسے چھوڑا نہیں گیا ہوتا تاہم اگر ایوان سمجھے تو اس معاملے پر سینیٹ کے پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی میں زیر غور لایا جائے گا۔حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز کے سینیٹر سلیم ضیا کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کہتے ہیں کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان مجھ سے معافی مانگیں،پرویز مشرف کا یہ

بیان تشویش ناک ہے۔پی پی پی کے سینیٹر رحمٰن ملک نے کہا کہ اس معاملے پر حقائق ان کیمرہ بتانے کے لیے تیار ہوں کہ کس کی جیب میں کتنے پیسے گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…