منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

چارسدہ :گھرکے سر براہ سمیت ایک ہی خاندان کے 10افرادقتل

datetime 5  اپریل‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چارسدہ میں قتل کی بھیانک واردات میں10افراد کو موت کی نیند سلادیا گیا، مبینہ طور پر ایک جنونی شخص نے گھریلو تنازع پر سوئے ہوئے لوگوں پر فائرنگ کی۔ مرنے والوں میں2 بچے اور 4 خواتین بھی شامل ہیں۔چارسدہ کی تحصیل تنگی میں ایک گھر کے اندر مسلح ملزمان نے خون کی ہولی کھیلی۔ حملہ آوروں نے رات کے اندھیرے میں جمال نامی شخص کے گھر پر دھاوا بول کر سوئے ہوئے لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ حملے میں گھر کے سربراہ سمیت تمام 10 افراد موقع پر ہلاک ہوگئے۔ مرنے والوں میں 2بچے اور 4 خواتین بھی شامل ہیں۔ لاشیں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال تنگی منتقل کی گئیں جہاں پوسٹ مارٹم میں تاخیر پر ان کے لواحقین نے اسپتال کے اندر احتجاج بھی کیا۔ ہلاک شدگان کے رشتے داروں نے پولیس کو بیان دیا کہ یہ بھیانک واقعہ رشتے کے تنازع پر پیش آیا ہے۔ ملزم گھر کے سربراہ جمال کا ہونے والا داماد گل احمد خان ہے جس نے اس واردات سے 4 ماہ قبل اپنی ماں ، باپ اور دو بھائیوں کو بھی قتل کیا تھا اور مفرور تھا ، پولیس کے مطابق ہلاک افراد کے رشتے داروں کے بیان پر ابتدائی رپورٹ درج کرلی گئی ہے، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ ملزم گل احمد خان کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…