جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

سابق وزیراعظم نواز شریف لاہور ایئر پورٹ سے لندن روانہ

datetime 30  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف پرواز ای کے 625 کے ذریعے لندن روانہ ہو گئے جہاں وہ اہلیہ اور بیٹوں کے ساتھ عید منائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اورآصف کرمانی نے نواز شریف کو الوداع کیا۔ ایئرپورٹ پر تمام سکیورٹی ایجنسیوں کو الرٹ رکھا گیا جبکہ ڈیوٹی پر مامور تمام عملے سے موبائل فونز بھی لے لیے گئے۔ سول ایوی ایشن عملہ، اعلیٰ افسران، مینجر اور ڈپٹی مینجر ایئرپورٹ اپرن پر موجود رہے۔واضح رہے حمزہ شہباز، نواز شریف کی دوسری بیٹی

اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی بہو اسماء علی، شہباز شریف کی بیٹی، حمزہ شہباز کے بیوی بچے اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز پہلے ہی لندن میں موجود ہیں۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز شریف جو علاج کے لئے لندن گئی ہیں، ان کے گلے میں کینسر کی تشخیص کی گئی ہے جس کا علاج کیا جا رہا ہے۔علاوہ ازیں نجی ٹی وی کے مطابق ،نواز شریف کو الفاون سیٹ نمبر الاٹ کیا گیا تھا ، ان کے سامان میں 4 بیگ شامل ہیں سابق وزیراعظم کے خاص ملازم اعظم خان بھی ہمراہ ہیں۔

لاہور ،وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف ،سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کو لاہور ائیرپورٹ پر الوداع کررہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…