اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی حفیظ اللہ نیازی نے سابق صدر آصف علی زرداری کے بارے میں کہا ہے کہ وہ اسٹیبلمشمنٹ کا گھوڑا بن گئے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف نیب میں چلنے والے مقدمات کے خاتمے کے معاملے پر معروف صحافی اور تجزیہ نگار حفیظ اللہ نیازی نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری بھی اسٹیبلمشمنٹ کا گھوڑا بن گئے ہیں۔ حفیظ اللہ نیازی نے
کہا کہ اسی لیے آصف علی زرداری کے خلاف کیسز کا خاتمہ بھی کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے اسٹیبلشمنٹ سے معاملات طے پا گئے ہیں۔ چند روز قبل سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف احتساب عدالت کی جانب سے برسوں سے جاری کرپشن کیس کو شواہد نہ ہونے کی وجہ سے ختم کر دیا گیا تھا۔ تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے اس حوالے سے کہا کہ آصف زرداری کو کرپشن کیس سے کلین چٹ دینا مک مکا سیاست کا نتیجہ ہے۔