ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے تین افراد شہید ٗ دو رخمی

datetime 28  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفر آباد (این این آئی)آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب نیزاپور سیکٹر میں بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر چوہدری خالد حسین نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ بھارتی فوج کی جانب سے نیزاپور سیکٹر کے گاؤں فتح پور میں اتوار کی شب 10 بجے سے 11 بجے کے دوران شیلنگ کی گئی جہاں پر دو افراد شہید ہوئے ۔انہوںنے کہاکہ ایک شیل 65 سالہ ریٹائرڈ اسکول ٹیچر شیخ مشتاق کے گھر پر گرا جس کے نتیجے

میں ان کے 32 سالہ بیٹے نوید اور 20 سالہ بیٹی اسما جاں بحق ہوگئیں۔جاں بحق ہونے والے نوید فوٹو کاپی کی دکان چلا رہے تھے جبکہ ان کی بہن بی ایس سی کی طالبہ تھیں۔ڈپٹی کمشنرخالد حسین نے بتایا کہ شیخ مشتاق اور ان کی اہلیہ نسیمہ بیگم اور 25 سالہ بیٹا انصار شدید زخمی ہوگئے جنھیں طبی امداد کے لیے ضلع حویلی کے فارورڈ کہوٹہ منتقل کیا گیا جہاں رات گئے دوران علاج انصار دم توڑ گیا۔انہوںنے کہاکہ بھارتی فوج نے نیزاپور سیکٹر میں دن کے وقت بھی شیلنگ کی تھی تاہم اس دوران کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔آزاد کشمیر کے وزیراطلاعات راجا مشتاق منہاس نے بھارتی شیلنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بربریت کی انتہا ہے کہ بھارتی فوجیوں کی جانب سے ایل او سی کے قریب بسنے والے عام شہریوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…