جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

چارملکی اجلاس سے جنرل قمر باجوہ کا خطاب،دوٹوک انکارکردیا،دھماکہ خیز اعلان

datetime 27  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آن لائن)پاکستان افغان جنگ کواپنی سرزمین پرنہیں لاسکتا، اپنے علاقوں کو بلاامتیازدہشتگردوں سے پاک کردیا،چارملکی انسداددہشتگردی تعاون میکنزم (کیوسی سی ایم )کااجلاس گزشتہ روزتاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں منعقدہوا،اجلاس میں رکن ممالک کی سینئرفوجی قیادت ،جس میں آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ،چین کے جنرل لی ژوشنگ،تاجکستان کے جنرل سوبیرزوداامامولی عبدالرحیم اورافغانستان کے جنرل شریف یافتالی شامل ہیں ،نے شرکت کی ۔

اجلاس کے تمام شرکاء نے کیوسی سی ایم کے اینیشیئٹوکاخیرمقدم کیااورامیدظاہرکی کہ مربوط اورتعاون پرمبنی علاقائی کوششیں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بہترین ثابت ہوں گی ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں دہشتگردوں اوران کے پاکستانی سرزمین سے ٹھکانوں کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کامیابیوں پرروشنی ڈالی ۔ان کاکہناتھاکہ دہشتگردی مشترکہ خطرہ ہے ،جسے انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے اورمربوط مؤثربارڈرمینجمنٹ کے ذریعے سے ہی شکست دی جاسکتی ہے ۔شرکاء نے اس موقع پرایک آؤٹ لائن تعاون میکنزم پربھی دستخط کئے ،جومتعلقہ حکومتوں کی توثیق کے بعدلاگوہوگا۔آئی ایس پی آر کے مطابق اجلا س کے موقع پرآرمی چیف نے افغان فوج کے سربراہ جنرل شریف یافتالی سے بھی ملاقات کی ،جس میں افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا اور آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اور افغان چیف آف جنرل اسٹاف نے اپنے اپنے تحفظات پر بھی بات کی۔۔آرمی چیف نے افغان ہم منصب کوبھرپورتعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ پاکستان افغان جنگ کواپنی سرزمین پرنہیں لاسکتا،پاکستان پہلے ہی اپنے علاقوں کوبلاامتیازدہشتگردوں سے پاک کرچکاہے اورباڑسمیت سرحدپرسیکورٹی کے متعدد یکطرفہ اقدامات شروع کر رکھے ہیں ۔دیرپاقیام امن کیلئے بارڈرسیکیورٹی مینجمنٹ کے علاوہ دوسرااہم پہلوافغان پناہ گزینوں کی باعزت اپنے گھروں کوواپسی شامل ہے ۔

آرمی چیف نے افغانستان کویقین دلایاکہ پاکستان افغانستان میں دیر پا امن کیلئے ہر قسم کی تجاویز کھلے دل سے سننے کیلئے تیار ہے س حوالے سے انہوں نے باہمی تحفظات کی حل کیلئے مشترکہ طورپرکام کرنے اورحکومتی سطح پربات چیت کیلئے سیکورٹی سفارشات مرتب کرنے کے حوالے سے پاک افغان آرمی ورکنگ گروپ تشکیل دینے کی پیشکش کی ۔اس موقع پرافغانستان کے جنرل شریف یافتالی نے اس تجویزسے اتفاق کیااورآرمی چیف کاامن کیلئے ان کی انتھک کاوشوں کو سراہا اور شکریہ اداکی

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…