کراچی (این این آئی) محکمہ شماریات نے چھٹی مردم شماری 2017ء کے عبوری اعداد وشمار جاری کردیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سندھ کی آبادی 3 کروڑ 48 لاکھ 52 ہزار 893 سے بڑھ کر 4 کروڑ 76 لاکھ 81 ہزار 51 ہوگئی ہے جن میں 2 کروڑ 39 لاکھ 27 ہزار مرد اور 2 کروڑ 29 لاکھ 53 ہزار 478 خواتین جبکہ 2527 خواجہ سرا ہیں۔ لاڑکانہ ڈویژن کی مجموعی آبادی 61 لاکھ 92 ہزار 380 ہے
جن میں ضلع جیکب آباد کی آبادی 10 لاکھ 6 ہزار 297، ضلع کشمور کی 10 لاکھ 89 ہزار 169، قمبر شہدادکوٹ کی آبادی 13 لاکھ 41 ہزار 42، ضلع لاڑکانہ کی آبادی 15 لاکھ 24 ہزار 391 اور ضلع شکارپور کی آبادی 13 لاکھ 31 ہزار 481ہے۔ سکھر ڈویژن کی آبادی 55 لاکھ 38 ہزار 555 افراد ہے جن میں ضلع گھوٹکی کی آبادی 16 لاکھ 46 ہزار 318، ضلع خیرپور کی آبادی 24 لاکھ 4 ہزار 334 اور ضلع سکھر کی آبادی 14 لاکھ 87 ہزار 903 ہے۔ حیدرآباد ڈویژن کی آبادی 1 کروڑ 5 لاکھ 92 ہزار 133ہے جن میں ضلع بدین کی آبادی 18 لاکھ 4 ہزار516، ضلع دادو کی آبادی 15 لاکھ 50 ہزار 266، ضلع حیدرآباد کی آبادی 21 لاکھ 99 ہزار 463، ضلع جامشورو کی آبادی 9 لاکھ 93 ہزا ر142، ضلع مٹیاری کی آبادی 7 لاکھ 69 ہزار 349، ضلع سجاول کی آبادی 7 لاکھ 81ہزار 967، ضلع ٹنڈوالہیار کی آبادی 8 لاکھ 36 ہزار 887، ضلع ٹنڈو محمد خان کی آبادی 6 لاکھ 77 ہزار 228 اور ضلع ٹھٹھہ کی آبادی 9 لاکھ 79 ہزار 817ہے۔ میرپورخاص ڈویژن کی آبادی 42 لاکھ 28 ہزار 683 ہے جن میں ضلع میرپورخاص کی آبادی 15 لاکھ 5 ہزار 876، ضلع تھرپارکر کی آبادی 16 لاکھ 49 ہزار 661 اور ضلع عمرکوٹ کی آبادی 10 لاکھ 73 ہزار 146 ہے۔ شہید بینظیر آباد ڈویژن کی مجموعی آبادی 52 لاکھ 82 ہزار 277 ہے جن میں ضلع سانگھڑ کی آبادی 20 لاکھ، 57 ہزار، ضلع نوشہرہ فیروز کی آبادی 16 لاکھ 12 ہزار 173 ہے اور ضلع شہید بینظیر آباد کی آبادی 16 لاکھ، 12 ہزار 843ہے۔
کراچی ڈویژن کی مجموعی آبادی 1 کروڑ 51 ہزار 521ہے جن میں ضلع وسطی کی آبادی 29 لاکھ 71 ہزار626، ضلع شرقی کی آبادی 29 لاکھ 7 ہزار 467، ضلع جنوبی کی آبادی 17 لاکھ 91 ہزار 751 ، ضلع غربی کی آبادی 39 لاکھ 14 ہزار 757، ضلع کورنگی کی آبادی 24 لاکھ 57 ہزار 19 اور ضلع ملیر کی آبادی 20 لاکھ 8 ہزار 901 ہے۔ مجموعی طور پر یہ اضافہ 2.4 فیصد ہے۔