منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

دوبارہ ماں بننے والی ہوں، فریال مخدوم کا سوشل میڈیا پر پیغام

datetime 27  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آئی این پی)فریال مخدوم نے سوشل میڈیا پر ایک حالیہ پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وہ دوسرے بچے کی ماں بننے والی ہیں۔سوشل میڈیا پر فریال مخدوم نے اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی اور کہا میں بہت ہی خاص اعلان کا انتظار کر رہی ہوں، الحمد للہ، میں اپنے دوسرے بچے کی ماں بننے والی ہوں اور اس پر بہت خوش ہوں۔ٹوئٹر پر بھی فریال مخدوم نے اپنے دوسرے بچے کے بارے میں تھوڑا سا منفرد انداز میں اعلان کیا ۔انہوں نے کہا کہ الحمد للہ ، میں خوش نصیب ہوں کہ

میرے پیٹ میں دوسرا بچہ پرورش پا رہا ہے، یہ خبر میرے لیے بہت ہی خوشی کا باعث ہے اور اسی خوشی میں کھاتی جا رہی ہوں اور اس کام سے خود کو روک نہیں پا رہی۔باکسر عامر اور فریال کے درمیان صلح میں تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، عامر ان دنوں امریکا میں ہیں، جب کہ فریال بھی وہیں والدین کے ہمراہ ہیں۔دوسری جانب ابھی تک عامر کی جانب سے ردعمل سامنے نہیں آیا ، عامر ایک بیٹی کے والد ہیں اور ہر باپ کی طرح بیٹی سے بہت پیار کرتے ہیں ۔ رواں ماہ عامر اور فرالب کے سوشل میڈیا پر ہوئے جھگڑے کے بعد نوبت طلاق تک پہنچ گئی لیکن چند دن بعد ہی انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوا اور برطانوی میڈیا کے مطابق اب عامر نے رجوع کی کوششیں شروع کر دی ہیں ۔انہوں نے عالم شیخ ثاقب شامی سے رابطہ کیا اور انہیں اپنے گھر کھانے پر مدعو کیا ۔ اس پر فریال نے ٹویٹ کی کہ وہ شیخ صاحب کی بہت عزت کرتی ہیں لیکن کچھ دیر بعد انہوں نے ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی ۔

 

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…