اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری کو احتساب عدالت نے غیر قانونی اثاثہ جات کیس میں بری کردیا ہے، سابق صدر اور شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری کے خلاف جج خالد محمود کی عدالت میں ریفرنس زیرسماعت تھا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق نیب عدالت نے انہیں غیر قانونی اثاثہ جات ریفرنس میں بری کر دیا ہے۔ فاروق ایچ نائیک نے آصف علی زرداری پرغیرقانونی اثاثہ جات کے ریفرنس کے خلاف درخواست دی تھی۔ فاروق ایچ نائیک کی
درخواست منظور کرتے ہوئے احتساب عدالت نے آصف علی زرداری کو اس کیس سے بری کر دیا ہے۔ ان کی بریت کی درخواست احتساب عدالت کے جج خالد محمود رانجھا نے منظور کی۔ احتساب عدالت نے اس ریفرنس کے بارے میں کہا کہ یہ فوٹو اسٹیٹ نقول پر مشتمل ہے اس لیے ان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے، سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے خلاف غیر قانونی اثاثہ جات کا یہ ریفرنس 2001 میں دائر کیا گیا تھا، جس پر انہیں بری کر دیا گیا ہے۔