جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

’’امریکہ پاکستانی فوج کو یہ بات کیوں نہیں بتا دیتا کہ۔۔‘‘ عمران خان نے ٹرمپ کو منہ توڑ جواب دیدیا، امریکی حیران

datetime 25  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آ ئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان امریکی امداد کے بغیربھی جنگ لڑسکتا ہے، امریکا نے کبھی بھِی افغانستان کے مسلے کے سیاسی حل کی کوشش ہی نہیں کی ، صرف بم برسائے اور قتل عام کیا، پاکستان کو

ایسی امداد کی ضرورت نہیں جو معیشت تباہ کردے۔پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ نائن الیون کے بعد افغان جنگ میں پاکستان کا اربوں ڈالر کا نقصان ہوا، 70 ہزارلوگوں نے جانیں دیں، لاکھوں لوگ بے گھر ہوئے جب کہ امریکی امداد سے زیادہ پاکستان کا نقصان ہوا جہاں معیشت تباہ ہوئی، پاکستان کو ایسی امداد کی ضرورت نہیں جو معیشت تباہ کردے اورہم امداد کے بغیر بھی جنگ لڑسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیا یہ ممکن ہے کہ لاکھوں کی تعداد میں امریکی اور نیٹو افواج کے ہوتے ہوئے حقانی نیٹ ورک کے 2 ہزار لوگوں نے امریکا کو جنگ نہیں جیتنے دی، یہ کسی مزاق سے کم ہے کہ لاکھوں امریکی فوجیوں کو چند دہشت گردوں نے جنگ نہیں جیتنے دی۔عمران خان نے کہا امریکا نے کبھی بھِی افغانستان کے مسئلے کے سیاسی حل کی کوشش ہی نہیں کی جب کہ صرف بم برسائے اور قتل عام کیا اور اب مزید امریکی فوجی افغانستان میں کونسا ایسا کارنامہ سرانجام دیں گے جو پہلے سے موجود فوجی نہیں دے سکے۔اگر امریکیوں کو پتہ ہے کہ پاکستان میں کس جگہ دہشتگرد وں کے ٹھکانے ہیں تو بار بار پوچھنے کے باوجود ہماری حکومت یا فوج کو بتاتے کیوں نہیں ہیں۔عمران خان نے کہا کہ افغان صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان کے بارے میں بیان کے بعد ہر پاکستانی بہت بے عزتی محسوس کر رہا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…