اسلام آباد(آن لائن) الیکشن کمیشن نے لاہورکے این اے 120 ضمنی الیکشن کے لیے فوج کی تعیناتی کا حکم دے دیا ، اس ضمن میں الیکشن کمیشن نے وزارت دفاع کو خط لکھ بھی لکھ دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے لاہورکے این اے 120 ضمنی الیکشن کے لیے فوج کی تعیناتی کا حکم دے دیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے وزارت دفاع کو خط لکھ کرفوج تعیناتی کی ہدایت کردی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق لاہورضمنی الیکشن میں پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر پاک فوج کے جوان تعینات ہوں گے،
پاک فوج کے جوان ووٹوں کی گنتی ختم ہونے تک تعینات رہیں گے جب کہ انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی و ترسیل بھی پاک فوج کی نگرانی میں ہوگی،فوجی جوان ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے تک پولنگ سٹیشن کے اندر رہیں گے۔فوج کے کمانڈنگ افسر کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیار حاصل ہوگا، الیکشن کمیشن نے پولیس کو بھی الرٹ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔۔واضح رہے کہ ضمنی انتخابات کے لیے پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی نے پاک فوج کی تعیناتی کا مطالبہ کیا تھا۔