اسلام آباد(آئی این پی )ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ دہشت گردی کے سدباب میں پاکستان کی قربانیاں تسلیم کئے بغیر آگے نہیں بڑھا جاسکتا ، امریکی جنرل نے خود تسلیم کیا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہیں نہیں ہیں ، دہشت گردوں کی پناہ گاہیں افغانستان میں ہیں ، بھارت کا افغانستان کی معاشی ترقی میں کردار حقائق کے منافی ہے ۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان
میں تعمیر نو کے عمل میں کردارادا کیا اور 500ملین ڈالر افغان سکولوں اور ہسپتالوں پر خرچ کئے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے امریکہ ،نیٹواور دیگر علاقائی قوتوں سے ملکر کام کیا ، پاک فوج کے ہاتھوں گرفتار دہشتگرد احسان اللہ احسان نے دہشت گردی کے تربیتی مراکز بھارتی سرپرستی میں چلنے کا اعتراف کیا ، بھارت اپنے مذموم مقاصد کیلئے افغان سرزمین کو استعمال کر رہا ہے ۔ نفیس زکریا نے کہا کہ دہشت گردی کے سدباب میں پاکستان کی قربانیاں تسلیم کئے بغیر آگے نہیں بڑھا جاسکتا ، امریکی جنرل نے خود تسلیم کیا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہیں نہیں ہیں ۔