کراچی(این این آئی)ملکی معیشت کو سہارا دینے کے خاطر وفاقی حکومت نے ایک ارب ڈالر مالیت کے سکوک یا یورو بانڈز جاری کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ معیشت کی دن بہ دن بگڑتی صورتحال اور ملکی زرمبادلہ میں مسلسل کمی کے باعث حکومت نے بہت سے آپشنز پر غور کرنا شروع کردیا ہے ۔ وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق حکومت رواں برس کے آخر تک ایک ارب ڈالرمالیت تک کے سکوک یا یورو بانڈز کے اجرا کا ارادہ رکھتی ہے ۔
معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق ملکی برآمدات اور درآمدات میں توازن بگڑجانے کے باعث مالی سال 2017 میں تجارتی خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح 32 ارب 57 کروڑ ڈالرتک پہنچ گیا تھا ،جبکہ گزشتہ مالی سال ترسیلات زر میں بھی اضافہ نہ ہوسکا جس کے باعث زرمبادلہ ذخائر4ارب ڈالر کی کمی کے بعد 19 ارب 94 کروڑ ڈالر کی کم ترین سطح پرپہنچ چکے ہیں ،