اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نوازشریف پھر وزیراعظم، ن لیگ نے طریقہ ڈھونڈ نکالا، عملدرآمد کا فیصلہ، تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت رائے ونڈ میں اجلاس ہوا، اس اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنماؤں سمیت آئینی ماہرین بھی شریک تھے، سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے زیر صدارت اس اجلاس میں آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 میں
ترمیم کے معاملہ پر غور کیا گیا اور اس ضمن میں آئینی ماہرین سے رائے بھی لی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 62 کی شق ایف ون کے علاوہ کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی اور نہ ہی شقوں کی اسلامی روح کو کسی صورت چھیڑا جائے گا۔ ترمیم میں صرف نا اہلی کی سزا اور مدت کا تعین کیا جائے گا۔ دیکھئے اب مسلم لیگ (ن) آئندہ کیا لائحہ عمل اختیار کرتی ہے۔