اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کیخلاف ٹرمپ کی شہ ملتے ہی بھارت بھی حرکت میں آ گیا، مودی کا افغانستان کے بارے میں بڑا اعلان، تفصیلات کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف افغانستان کے لیے نئی پالیسی پر بھارت نے اس کا خیرمقدم کیا ہے۔ بھارت کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں درپیش چیلنجزسے نمٹنے، دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں اور سرحد پار تعاون کے خاتمے کے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ بھارتی وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا کہ بھارت کے دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کے حوالے سے خدشات بھی مشترکہ ہیں، افغانستان کو مدد فراہم کرنے والابھارت پانچواں بڑاملک ہے اور اس کے لیے بھارت اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ اس طرح ٹرمپ کے پاکستان کے خلاف بیان پر مودی سرکار بھی میدان میں آ گئی ہے، اور مودی سرکار نے امریکی صدر کے بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔