ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

این اے 120، کلثوم نواز کی انتخابی مہم چلانےپر پرویز ملک کو نوٹس جاری

datetime 23  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیرتجارت پرویز ملک کو این اے 120کی انتخابی مہم چلانے سے روک دیا گیا ہے، اس سلسلے میں وفاقی وزیر پرویز ملک کو الیکشن کمیشن کے ضابطہ کی خلاف ورزی پر نوٹس بھی بھجوا یا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر پرویز ملک این اے 120میں کلثوم نواز کی انتخابی مہم چلا رہے تھے،پیپلز پارٹی کے رہنمافیصل میر کی شکایت پرریٹرننگ آفیسر نے نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر پرویز ملک کو انتخابی مہم چلانے سے روک دیا ہے،

ریٹرننگ آفیسر نے وفاقی وزیر پرویز ملک سےتین دن میں جواب طلب کر لیا ہے، وفاقی وزیرپرویز ملک نے اراکین اسمبلی کیساتھ ملکر انتخابی مہم میں سرکاری مشینری کا استعمال کیا تھا۔نوٹس میں پرویز ملک کو ایسے کاموں سے روکتے ہوئے تنبیہ بھی کی گئی ہےکہ انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد وفاقی وزراء این اے 120میں انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکتے ۔‎واضح رہے کہ این اے 120پر ضمنی الیکشن 17ستمبر کو ہونے ہیں جس میں مسلم لیگ(ن) کی طرف سے کلثوم نوازکو امیدوار کھڑا کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…